عمران خان کی اسپتال منتقلی کا معاملہ، توہین عدالت درخواست واپس

image

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کی توہین عدالت کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی۔

عظمیٰ خان نے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اطلاعات عطا تارڑ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست میں عمران خان کو علاج کے لیے شفا اسپتال منتقل کرنے اور ان کے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا بھی سپریم کورٹ پہنچے تھے تاکہ درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کروانے کی کوشش کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے اسے واپس کردیا۔ اعتراض میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے فریقین پر توہین عدالت کے الزامات کی فہرست فراہم نہیں کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US