وزیراعظم اپنا گھر ہاؤسنگ اسکیم کے درخواست گزاروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوگیا جون سے اب تک درخواستوں میں 52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت رسائی فنانس اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ہاؤسنگ فنانس سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت درخواستوں کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار تک پہنچ گئی ہے، جبکہ پروگرام کے تحت جاری کیے گئے قرضوں کی تعداد میں بھی 59 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اعلامیے کے مطابق زرخیز اسکیم کے تحت منظور شدہ فنانسنگ کی حد 7.2 ارب روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ہدایت کی کہ فنانسنگ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کرکے انہیں واضح سفارشات کے ساتھ اسٹیئرنگ کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے۔