توانائی تحفظ کے لیے بڑا قدم، پاکستان میں اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر کے منصوبے کا آغاز

image

پاکستان نے توانائی کے تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر کے قیام کی جانب اہم پیش رفت کی ہے عالمی توانائی مشاورتی ادارے وُڈ میکنزی کو فیزیبلٹی اسٹڈی کا ٹھیکا دے دیا گیا۔

اس منصوبے کے تحت پاکستان میں اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر کے قیام کے لیے باقاعدہ فیزیبلٹی اسٹڈی کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ عالمی ادارہ وُڈ میکنزی منصوبے کی قیادت کرے گا۔

منصوبے کے آغاز کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کی۔ اجلاس میں فیزیبلٹی اسٹڈی کے دائرہ کار، مدتِ تکمیل اور مجوزہ ڈھانچے کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ توانائی کا تحفظ قومی سلامتی سے جڑا ہوا ہے اور اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر کا قیام ملک کے توانائی کے تحفظ کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

حکام کے مطابق وُڈ میکنزی کو مسابقتی ٹینڈر کے عمل کے ذریعے منتخب کیا گیا جس میں مجموعی طور پر چار بولیاں موصول ہوئی تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US