4 سال بعد اللہ نے بیٹا دیا، اپنی آنکھوں کے سامنے اسے آگ میں کھو دیا، پمز سانحے کے متاثرہ والد کی دہائی

image

چار سال بعد اللہ نے مجھے بیٹا دیا تھا، لیکن جب آگ لگی تو انتظامیہ کا کوئی بندہ نظر نہیں آیا۔ نرسری کے تالے توڑنے کے لیے بھی کوئی موجود نہیں تھا۔ اندر میرا بیٹا تھا، میں نے خود تالہ توڑا اور اندر داخل ہوا۔ آگ نے مجھے اٹھا کر باہر پھینک دیا، لیکن میں نے اپنے ہاتھوں سے چار سے پانچ جلے ہوئے بچوں کو باہر نکالا۔

پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے دلخراش واقعے کے بعد ایک متاثرہ والد نے انتظامیہ کی مبینہ غفلت پر سوالات اٹھاتے ہوئے بتایا کہ اس کا بیٹا کئی برس کی دعاؤں کے بعد پیدا ہوا تھا، مگر حادثے نے اس کی دنیا ہی اجاڑ دی۔ والد کے مطابق آگ کے وقت نرسری کو کھولنے اور بچوں کو بچانے کے لیے فوری انتظامات نظر نہیں آئے، جبکہ اسے خود جان خطرے میں ڈال کر اندر جانا پڑا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US