بلوچستان میں 9 مطلوب دہشت گرد خواتین کے سروں کی قیمت مقرر

image

بلوچستان حکومت نے فتنۃ الہندوستان سے وابستہ 9 انتہائی مطلوب خواتین کی گرفتاری یا ان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر انعام مقرر کردیا۔

حکومت بلوچستان کے مطابق مطلوب خواتین سے متعلق قابلِ اعتماد معلومات دینے والوں کو 10 سے 15 لاکھ روپے تک انعام دیا جائے گا جبکہ اطلاع دینے والے افراد کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔

حکام کے مطابق مطلوب خواتین کا تعلق گوادر، جیوانی اور تربت سے ہے۔ مطلوب خواتین میں حنیفاں بی بی ، عائشہ ، رقیہ ، حفصہ ، زہرہ ، امینہ بانی ، زرمین اور عزیزاں شامل ہیں۔ آٹھ خواتین کے لیے 10،10 لاکھ روپے جبکہ عزیزاں نامی خاتون کے لیے 15 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ مطلوب خواتین بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور سادہ لوح خواتین کو ورغلا کر امن دشمن کارروائیوں کے لیے استعمال کرتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US