ہری پور کی 5 سالہ آیت نور کے ساتھ زیادتی کی تصدیق، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

image

خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں 15 روز تک لاپتا رہنے والی 5 سالہ آیت نور کے کیس میں پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے، جس میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آیت نور دوران زیادتی ہی دم توڑ گئی تھی۔ طبی معائنے میں بتایا گیا کہ شدید خون بہنے اور صدمے کے باعث بچی کی جان گئی، جبکہ ملزمان نے اسے مردہ حالت میں کنویں میں پھینک دیا۔

آیت نور کے پوسٹ مارٹم کے لیے ایم ایس ڈاکٹر منور کی سربراہی میں 8 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، جس نے معائنے کے بعد اپنی رپورٹ مرتب کی۔

پولیس کے مطابق آیت نور گھر سے باہر کھیلنے کے لیے نکلی تھی، جس کے بعد وہ لاپتا ہوگئی۔ تقریباً 15 روز بعد اس کی لاش یونیورسٹی روڈ پر واقع ایک ویئر ہاؤس کے کنویں سے برآمد ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیس میں دو ملزمان جیل میں ہیں جبکہ ایک ملزم پولیس کی تحویل میں ہے۔ تفتیش کے دوران ملزمان پر بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے لاش کنویں میں پھینکنے کا الزام سامنے آیا تھا، جس کی مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US