میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن نے تحقیقات شروع کردیں، اہلخانہ کی جانب سے کمیشن مسترد

image

کراچی کے جوڈیشل کمیشن نے نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے متعلقہ افراد کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

کمیشن کی جانب سے میر رضا کے اہلخانہ، ان کے وکیل جبران ناصر اور سندھ حکومت کے فوکل پرسن کو 28 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب میر رضا کے والد کے وکیل جبران ناصر نے اس جوڈیشل کمیشن کو مسترد کر دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اہلخانہ کو اعتماد میں لیے بغیر کمیشن تشکیل دیا گیا اور اس کے ٹی او آرز بھی عام نہیں کیے گئے۔ وہ جوڈیشل کمیشن کی مخالفت اور جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US