سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں میں کارروائی کے دوران 2 جبکہ جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک ہوئے۔ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا جبکہ ایک ٹھکانے کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے ساسول میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے جنہیں کواڈکاپٹر کی مدد سے نشانہ بنایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا اور ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک عزمِ استحکام وژن کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔