ناقص کارکردگی: محمد رضوان اور امام الحق کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ، 6 کھلاڑی برمنگھم طلب

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مسلسل ناکامیوں اور ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اہم فیصلوں اور تبدیلیوں کے اشارے مل رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ناقص فارم کے باعث وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پہلی دستیاب فلائٹ سے وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ انجری کا شکار بیٹر امام الحق کی مکمل طبی رپورٹ اور صورتحال پر تحقیقات جاری ہیں اور انہیں بھی واپس بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لانے اور اسکواڈ کو مضبوط کرنے کے لیے پی سی بی نے صائم ایوب، عرفات منہاس اور عبداللہ فضل سمیت 6 کھلاڑیوں کو ہنگامی بنیادوں پر برمنگھم طلب کرلیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی دو فاسٹ باؤلرز، رضا اللہ اور عمران جونیئر، کو بھی انگلینڈ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے ان کے ویزا پروسیسنگ کا کام آج ہنگامی طور پر شروع کردیا گیا ہے تاکہ ویزے ملتے ہی دونوں کو فوری روانہ کیا جاسکے۔

دوسری جانب، برمنگھم میں ہونے والے آئندہ ٹیسٹ میچ کے لیے مائیک ہیسن کو ٹیم کے تمام انتظامی اور فیلڈ معاملات سونپنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US