راولپنڈی: سٹی صدر روڈ کے قریب لڑکا نالہ لئی میں کود گیا، ریسکیو کا سرچ آپریشن جاری

image

راولپنڈی کے علاقے سٹی صدر روڈ پر ایک لڑکے نے مبینہ طور پر نالہ لئی میں چھلانگ لگا دی۔

عینی شاہدین کے مطابق لڑکا چھلانگ لگانے کے بعد پانی کے تیز بہاؤ میں ڈوب گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 راولپنڈی کی 3 ایمرجنسی گاڑیاں اور 6 اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ڈوبنے والے لڑکے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

ریسکیو راولپنڈی کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد عثمان گجر کے مطابق ٹیمیں نالے میں امدادی کارروائیاں میں مصروف ہیں اور لڑکے کو تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US