ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ امریکی حملے میں صوبہ کرمانشاہ میں پاسدارانِ انقلاب کی فضائیہ کے چار اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے باوجود پاکستان تنازع کے حل کے لیے پُر امید ہے۔
- آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر دھماکے سے پھٹ گئے: پاسداران انقلاب
- پاسدارانِ انقلاب کی امریکی حملے میں چار اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق
- ایران، امریکہ کشیدگی میں اضافے کے باوجود پاکستان تنازع کے حل کے لیے پُر امید: ’امن و استحکام کے قیام کا واحد پائیدار راستہ بات چیت ہی ہے‘
- ایران کے صوبے خوزستان میں امریکی حملوں میں سات افراد ہلاک
- ہرمزگان میں شادی کی تقریب پر امریکی فضائی حملے میں ایک بچے سمیت کم از کم پانچ افراد ہلاک، 68 زخمی: ایرانی ذرائع ابلاغ
- ایرانی افواج کا اردن، بحرین اور متحدہ عرب امارات میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
پاسدارانِ انقلاب کی امریکی حملے میں چار اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق: ایران، امریکہ کشیدگی میں اضافے کے باوجود پاکستان تنازع کے حل کے لیے پُر امید