پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار، ہنڈریڈ انڈیکس 1690 پوائنٹس گرگیا

image

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار ہو گئی۔

کاروباری روز کا آغاز ہی 947 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ہوا، جبکہ دورانِ ٹریڈنگ ایک موقع پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 1900 سے زائد پوائنٹس کی بڑی گراوٹ بھی دیکھی گئی۔

شديد مندی کی اس لہر میں اسٹاک مارکیٹ 176,000 اور 175,000 پوائنٹس کی اہم حدیں کھو بیٹھی۔

دن بھر کی اس منفی ٹریڈنگ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,690 پوائنٹس کی کمی کے بعد 174,777 کی سطح پر بند ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US