منگل کی شب امریکی فوج کی جانب سے جنوبی ایران پر حملوں کے بعد ایرانی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ صوبہ ہرمزگان کے پہاڑی گاؤں ’سیریک‘ میں ایک شادی کی تقریب پر ہونے والے امریکی حملے میں پانچ افراد ہلاک اور تقریباً 68 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی فوج نے اردن اور بحرین میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
- ہرمزگان میں شادی کی تقریب پر امریکی فضائی حملے میں ایک بچے سمیت کم از کم پانچ افراد ہلاک، 68 زخمی: ایرانی ذرائع ابلاغ
- جرمنی کا روس پر لیپزگ ہوائی اڈے پر ہونے والے ڈرون حملے میں ملوث ہونے کا الزام
- ایرانی وزارتِ خارجہ کا امریکہ پر شادی کی تقریب پر حملے کا الزام: 'بمباری سے زیادہ خطرناک اس عمل کو معمول بنانا ہے'
- ایرانی افواج کا اردن اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- اردن کا ایران کی جانب سے داغے گئے 10 میزائل روکنے کا دعویٰ
- اگر ایران نے جوابی کارروائی کی تو 'سخت' جواب دیں گے: صدر ٹرمپ کا انتباہ
ایران پر تازہ امریکی حملے میں پانچ افراد ہلاک، 68 زخمی: ہرمزگان میں شادی کی تقریب کو نشانہ بنایا گیا، ایرانی حکام کا دعویٰ