ایرانی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ آج صبح اس نے ’میزائلوں اور تباہ کن ڈرونز کے ذریعے کویت میں احمد الجابر ایئر بیس پر سیٹلائٹ مواصلاتی نظام، فوجی تنصیبات اور امریکی لڑاکا طیاروں کے ہینگروں کو نشانہ بنایا۔‘ یاد رہے کہ اس سے قبل کویتی فوج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران سے آنے والے ڈرون اور میزائل حملوں کو روکنے کے لیے اس کے فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے۔
ایرانی فوج کا کویت میں امریکی فوج کے ریڈار نظام اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ