کراچی میں افسوسناک واقعہ: گزری میں خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا

image

کراچی کے علاقے کلفٹن گزری میں نامعلوم شخص نے مبینہ طور پر تیزاب پھینک کر 30 سالہ خاتون کو شدید زخمی کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق تیزاب گردی کے اس واقعے میں 30 سالہ ممتاز جھلس کر زخمی ہوئی۔

متاثرہ خاتون کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال کے برنس سینٹر منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US