ڈریسنگ روم معلومات لیکس معاملہ: رضوان اور امام الحق سے این سی سی آئی اے کی پوچھ گچھ

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی شکایت پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم سے معلومات لیک ہونے کے الزامات کی تحققات شروع کردی ہیں۔

اس بے مثال قدم کے تحت ٹیم کے سیکیورٹی مینیجر دو سینئر کھلاڑیوں کے فون پہلے ہی ایجنسی کے حوالے کر چکے ہیں، جبکہ سابق کپتان محمد رضوان اور امام الحق کو لاہور میں طلب کر کے تقریباً چار گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی، جس پر دونوں کھلاڑیوں نے اپنے فونز کے فارنزک معائنے کی اجازت دیتے ہوئے تحریری جواب جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔

پی سی بی ترجمان نے انگلینڈ سیریز کے دوران ڈریسنگ روم سے معلومات لیکس کی تحقیقات اور انضباطی انکوائری کی تصدیق کی ہے، تاہم کیس جاری ہونے کے باعث مزید تبصرے سے گریز کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US