ڈریسنگ روم لیکس انکوائری: محمد رضوان اور امام الحق ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ سے باہر

image

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے ڈریسنگ روم معلومات لیکس کیس میں زیرِ تفتیش سینئر کھلاڑی محمد رضوان اور امام الحق ہفتے سے شروع ہونے والے ڈومیسٹک 'پریزیڈنٹ کپ' میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

کرکٹ بورڈ کی جانب سے بتائی جانے والی سرکاری وجہ کے مطابق دونوں کھلاڑی اپنی ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کے لیے لازمی فٹنس ٹیسٹ کی شرط پوری کرنے میں ناکام رہے ہیں، جبکہ ذرائع کے مطابق جاری انکوائری کے باعث انہیں ڈومیسٹک میچز کے لیے کلیئرنس نہیں دی جا رہی۔

انگلینڈ کے دورے کے بعد وطن واپس بلائے گئے یہ دونوں کرکٹرز جمعرات کو این سی سی آئی اے کے سامنے پیش ہوئے تھے اور وہ اس پریمیئر ٹورنامنٹ میں اپنی اپنی ٹیموں کی قیادت کرنے والے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US