”صحیح فیصلے کرنے میں ناکام رہے“، بابر اعظم پر شعیب اختر کی کڑی تنقید

image

سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے دورۂ انگلینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی اور کمزور قیادت پر کپتان بابر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بحیثیت کپتان ذمہ داریاں پوری کرنے اور بروقت فیصلے کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

'راولپنڈی ایکسپریس' کے نام سے معروف سابق اسپیڈسٹر نے کہا کہ بابر کی شخصیت کا عکس ان کی کپتانی اور فیصلے کرنے کی صلاحیت میں صاف دکھائی دیتا ہے، جبکہ پاکستان کرکٹ کے موجودہ نظام پر کی گئی سرمایہ کاری اور اعتماد مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔

دوسری جانب تیسرے ٹیسٹ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے اعتراف کیا کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد سات کھلاڑیوں کی تبدیلی اور ہیڈ کوچ و بولنگ کوچ کو ہٹانے کے بورڈ کے فیصلے میں ان کی کوئی مشاورت شامل نہیں تھی اور انہیں اس کا علم بعد میں ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US