مبینہ پونزی اسکیم کیس: سابق کپتان محمد رضوان مشکلات کا شکار، ڈومیسٹک کرکٹ سے بھی فارغ

image

پاکستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ایک مبینہ پونزی اسکیم اور آن لائن سٹے بازی کے معاملات میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی تحقیقات کی زد میں آگئے ہیں۔

رپورٹوں کے مطابق، ان پر چند ساتھی کھلاڑیوں کو ایک ایسی سرمایہ کاری اسکیم میں رقم لگانے کی ترغیب دینے کا الزام ہے جس کا مرکزی ملزم عبدالرحمن رقم لے کر غائب ہوچکا ہے۔ متاثرہ کھلاڑیوں نے ڈوبی ہوئی رقم کی واپسی کے لیے پی سی بی چیئرمین و وزیر داخلہ محسن نقوی سے بھی ملاقات کی ہے۔

تحقیقات کے باعث پی سی بی کی ہدایات پر محمد رضوان کو جاری صدرِ کپ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے لیے سوئی ناردرن گیس (SNGPL) کی ٹیم سے فارغ کردیا گیا ہے، جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے انہیں این سی سی آئی اے سے تعاون کی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ، بعض پرانے اسپانسرز نے بھی ان کے ساتھ اپنے اشتہاری معاہدے ختم کر دیے ہیں جس سے انہیں مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US