ایشین گیمز کے کرکٹ فائنل میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف دے دیا۔
بھارتی کپتان شریاس ائیر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں بڑا مجموعہ ترتیب دیا، ابھیشیک شرما 61 جبکہ تلک ورما 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس اور احمد دانیال نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، تاہم قومی ٹیم کی فیلڈنگ ناقص رہی۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے اننگز کے دوران 5 کیچز چھوڑے جبکہ رن آؤٹ کے 2 مواقع بھی ضائع کیے۔
فائنل کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی اور وسیم جونیئر کی جگہ سعد مسعود کو شامل کیا گیا، جبکہ بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
پاکستان کی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، صائم ایوب، عثمان خان، حسن نواز، عبدالصمد، عرفات منہاس، احمد دانیال، ابرار احمد، سفیان مقیم اور سعد مسعود شامل ہیں۔