انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے دی، بین ڈکٹ کی دھواں دار سنچری

image

تین ملکی ون ڈے سیریز کے چھٹے اور آخری لیگ میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے دی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 386 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ نے 167 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ٹام بیٹن 74 رنز بناکر نمایاں رہے۔

387 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 331 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ پوون رتنائیکے نے 118 اور کپتان کوشل مینڈس نے 89 رنز بنائے تاہم ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے۔ انگلینڈ کے لیام ڈاسن نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ پہلے ہی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکا تھا، جبکہ تین ملکی سیریز کا فائنل ہفتے کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US