پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پاکستان میں اپنی 52ویں سالگرہ فیملی اور ٹیم کے ہمراہ منائی اور کیک بھی کاٹا۔ ان کی فیملی ان دنوں پاکستان میں موجود ہے۔
سالگرہ کے موقع پر نیک خواہشات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ اس خاص دن پر فیملی کا ساتھ ہونا شاندار رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ سیشن بھی اچھا رہا اور امید ہے کہ ٹیم معیاری کارکردگی دکھا کر آج رات کامیابی حاصل کرے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جارہا ہے۔