ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 4 وکٹوں سے دھول چٹا دی

image

ہانگ کانگ کے مشن روڈ گراؤنڈ میں جاری سکسز ٹورنامنٹ کے گروپ سی میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان کے کپتان عباس آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس پر بھارتی ٹیم نے مقررہ 6 اوورز میں 88 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ششانک سنگھ نے 11 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے عبدالصمد نے ایک اوور میں 10 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ احمد دانیال اور محمد شہزاد کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

89 رنز کا ہدف پاکستان ٹیم نے محض 3.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔

اوپننگ بیٹر خواجہ نافع نے 12 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کے ساتھ 41 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جبکہ کپتان عباس آفریدی نے 35 رنز بنائے۔ عبدالصمد 7 اور عرفان خان 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US