ایشین گیمز: سری لنکا نے بنگلادیش کو شکست دے کر برانز میڈل جیت لیا

image

ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 63 رنز سے شکست دے کر برانز میڈل اپنے نام کرلیا۔

نشین میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ابتدائی 4 اوورز میں صرف 21 رنز پر 4 وکٹیں گنوا دیں، تاہم کپتان سہان آراچچگے اور تھارندو رتھنائیکے نے اننگز کو سنبھال لیا۔

رتھنائیکے نے صرف 32 گیندوں پر 65 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ دونوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 46 گیندوں پر 93 رنز کی شراکت قائم کی، جس کے باعث سری لنکا نے آخری 5 اوورز میں 64 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم سری لنکن باؤلرز کے سامنے مشکلات کا شکار رہی اور 17.3 اوورز میں 102 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

تھارندو رتھنائیکے نے بیٹنگ کے ساتھ باؤلنگ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 2 اہم وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نوان تھشارا اور دیگر اسپنرز نے بنگلادیشی بیٹنگ لائن کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US