لوہان ڈرے پریٹوریئس نے کرس گیل کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

image

جنوبی افریقا کے 20 سالہ بیٹر لوہان ڈرے پریٹوریئس نے مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے بڑے انفرادی اسکور کا کرس گیل کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

سی ایس اے ٹی ٹوئنٹی چیلنج میں ٹائٹنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے پریٹوریئس نے نائٹس کے خلاف صرف 79 گیندوں پر ناقابلِ شکست 188 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 15 چوکے اور 13 چھکے شامل تھے۔

اس اننگز کے ساتھ ہی انہوں نے کرس گیل کا 2013 میں آئی پی ایل میں بنایا گیا 175 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ پریٹوریئس ٹی ٹوئنٹی میں ڈبل سنچری بنانے سے صرف 12 رنز دور رہے۔

ان کی شاندار اننگز کی بدولت ٹائٹنز نے 3 وکٹوں پر 267 رنز بنائے، جو سی ایس اے ٹی ٹوئنٹی چیلنج کی تاریخ کا دوسرا بڑا مجموعہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US