پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر شان ٹیٹ کو قومی کرکٹ ٹیم کا بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے دونوں فریقین کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شان ٹیٹ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آسٹریلیا سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔
پاکستان آمد کے بعد ان کی پی سی بی حکام اور قومی ٹیم کی مینجمنٹ سے اہم ملاقات ہوگی۔ اس ملاقات کے بعد ان کی تقرری کا باقاعدہ عمل مکمل کیا جائے گا اور وہ معاہدے پر دستخط کر کے بطور بولنگ کوچ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔