اتوار کی دوپہر خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت سے روانہ ہونے والا پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ کرک پہنچ گیا ہے۔ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ اُن کی جماعت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے مگر حالیہ مذاکرات میں بعض حلقوں کی جانب سے ایسے مطالبات سامنے آئے جنھیں ان کی حکومت صوبے اور عوام کے مفاد کے خلاف سمجھتی ہے۔ اور وہ طاقتوروں کو پیغام دیتے ہیں کہ ’ہمیں بند کمروں کے فیصلے قبول نہیں۔‘
- سعودی دارالحکومت ریاض میں آج یعنی پیر کو 'مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے' کے رکن ممالک کا اجلاس ہو رہا ہے۔
- وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں لکی مروت سے شروع ہونے والا تحریک انصاف کا لانگ مارچ کرک پہنچ گیا ہے، لانگ مارچ کے شرکا پیر کی صبح کوہاٹ کے لیے روانہ ہوں گے۔
- ہم روز ایک نئے منصوبے کا اعلان کریں گے، کسی گورنر راج یا ایمرجنسی کو نہیں مانتے: سہیل آفریدی
- وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹ گئی ہے اور صوبے کو درپیش حالات پیش نظر سکیورٹی معاملات کو سیاسی رنگ نہیں دیا جانا چاہیے۔
- ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ 'امریکہ کے ساتھ جاری تنازع کے حل کے لیے نہ تو فوجی راستہ اختیار کرنے سے مسئلہ حل ہوگا اور نہ ہی مزید پابندیاں عائد کرنے سے۔'
- ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکہ نے حال ہی میں ثالثوں کے ذریعے ایران کو کچھ تجاویز پیش کی ہیں، جبکہ تہران کا کہنا ہے کہ اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت میں طے کردہ سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔
لکی مروت سے روانہ ہونے والا تحریک انصاف کا لانگ مارچ کرک پہنچ گیا: طاقتوروں کو پیغام دینا ہے کہ ہمیں بند کمروں کے فیصلے قبول نہیں، سہیل آفریدی