پاکستان اور سری لنکا کی انڈر 17 ٹیموں کے درمیان ملتان میں کھیلی جانے والی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔
اس سیریز کا آغاز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 9 سے 11 اکتوبر تک کھیلے جانے والے واحد تین روزہ میچ سے ہوگا، جس میں امتیاز اقبال اور ثاقب خان آن فیلڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔
اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 15 سے 24 اکتوبر تک پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، جس کے تمام میچوں میں اقبال شیخ میچ ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔