سری لنکا کی انڈر 17 مینز کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر ملتان پہنچ گئی ہے۔
اپنے اس دورے کے دوران مہمان ٹیم پاکستان انڈر 17 ٹیم کے خلاف ایک تین روزہ اور پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔
اس سیریز کا واحد تین روزہ میچ 9 سے 11 اکتوبر تک کھیلا جائے گا، جبکہ پانچ ون ڈے میچز بالترتیب 15، 17، 19، 21 اور 24 اکتوبر کو ہوں گے۔
سیریز کے تمام میچز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد کیے جائیں گے۔