پی سی بی کا این او سی دینے سے انکار: پاکستان چیمپئنز ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز سے باہر

image

پاکستان چیمپئنز نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے این او سی (NOC) کے اجراء سے معذرت کے فیصلے کو قائم رکھنے کے بعد جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) میں شرکت نہ کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

پاکستان چیمپئنز کے مالک کامل خان نے پی سی بی سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کی باضابطہ درخواست کی تھی اور ٹیم کی شرکت کے حوالے سے بات چیت جاری رکھی تھی۔

پاکستان چیمپئنز کی انتظامیہ کے مطابق وہ پی سی بی کے اختیارات اور فیصلے کا احترام کرتے ہیں، تاہم اس بات پر مایوسی ہے کہ ان کے کھلاڑیوں کو کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں کے اس عالمی میلے میں نمائندگی کا موقع نہیں مل سکے گا۔

انتظامیہ نے اپنے کھلاڑیوں، سپورٹرز اور مداحوں کے صبر، تفہیم اور مسلسل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US