سری لنکا سیریز اور ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیموں کا اعلان

image

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور انگلینڈ و سری لنکا کے ساتھ ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔

سری لنکا کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کی قیادت صاحبزادہ فرحان کریں گے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 9 اکتوبر، دوسرا 11 اکتوبر اور تیسرا میچ 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

15 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں صاحبزادہ فرحان (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز، محمد عمران رندھاوا، خواجہ نافع (بطور وکٹ کیپر)، معاذ صداقت، نسیم شاہ، رضا اللہ، صائم ایوب، محمد سلمان مرزا، شاداب خان اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 7 میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کے سپرد کی گئی ہے۔ ون ڈے ٹرائی سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ باقی تمام لیگ میچز اور فائنل لاہور میں منعقد ہوں گے۔

16 رکنی ون ڈے اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد غازی غوری، حارث رؤف، حسن نواز، نسیم شاہ، رضا اللہ، سعد بیگ، صائم ایوب، شاداب خان اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

ٹیم آفیشلز اور سپورٹ اسٹاف میں مائیک ہیسن ہیڈ کوچ، شان ٹیٹ بولنگ کوچ، مائیکل سمتھ بیٹنگ کوچ اور منصور امجد فیلڈنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ ہوں گے۔

میڈیا مینجمنٹ کے لیے راولپنڈی کے میچز کی ذمہ داری شفقت شبیر اور لاہور کے لیے سید نذیر احمد کو دی گئی ہے۔ کرنل عثمان انواری سیکیورٹی منیجر اور ڈاکٹر واجد علی رفاعی ٹیم ڈاکٹر مقرر کیے گئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US