ہرمن پریت کور کا تمام فارمیٹس میں بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ

image

ہرمن پریت کور نے بین الاقوامی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

37 سالہ کھلاڑی نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے اپنے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس یقین کے ساتھ کپتانی چھوڑ رہی ہیں کہ ٹیم اب ایک مضبوط اور بہترین حالت میں ہے اور وہ خود اب بطور کھلاڑی اپنے کھیل پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہیں۔

ہرمن پریت نے اپنی قیادت میں بھارت کو گزشتہ سال پہلا ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ جتوایا جبکہ ان کا بطور کپتان آخری مشن گزشتہ ماہ نِشین میں ہونے والے ایشین گیمز میں بھارت کو مسلسل دوسری بار گولڈ میڈل دلانا تھا۔ انہوں نے مجموعی طور پر 5 ٹیسٹ، 51 ون ڈے اور 155 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی ہے۔

ان کا یہ فیصلہ نائب کپتان اسمرتی مندھانا اور ہیڈ کوچ امول موجمدار کے ساتھ گوہاٹی میں بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سائیکیا سے ملاقات کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔ قیادت میں تبدیلی کی قیاس آرائیاں جون میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اسٹیج سے باہر ہونے کے بعد سے جاری تھیں، اور اب اسمرتی مندھانا کو نیا کپتان بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔

کپتانی چھوڑنے کے باوجود ہرمن پریت کور بطور کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ کھیلتی رہیں گی اور ویمنز پریمیئر لیگ (WPL) میں ممبئی انڈینز کی قیادت جاری رکھیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US