پاکستان ویمنز ٹیم کے لیے غیر ملکی ہیڈ کوچ لانے کا فیصلہ

image

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ناقص کارکردگی کے باوجود سابق ٹیسٹ فاسٹ بالر وہاب ریاض کو پچھلے سال سے ذمہ داریاں سونپنے کے بعد بالاخر قومی ویمن ٹیم کے لیے ایک غیر ملکی کوچ تلاش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

جمعہ کو بورڈ کے ایک معتبر ذرائع نے بتایا کہ بورڈ جلد ہی پاکستان ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے اشتہار جاری کرے گا اور ترجیح یہی ہے کہ کسی غیر ملکی کوچ کا تقرر کیا جائے۔

ذرائع نے بتایا "یہ تقرر ویمن ٹیم کے ویسٹ انڈیز کا دورہ ہے سے پہلے کر لیا جائے گا۔"گزشتہ سال نومبر میں بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی ویمن 50 اوورز کے ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد ہیڈ کوچ محمد وسیم کو ہٹائے جانے کے بعد سے وہاب گزشتہ سال دسمبر سے ویمن ٹیم کے مینٹور کی ذمہ داری نبھا رہے تھے۔

لیکن ٹیم نے وہاب کی زیرِ نگرانی بھی کوئی بہتر کارکردگی نہیں دکھائی اور حالیہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ اور سری لنکا میں ہونے والی دو طرفہ سیریز میں ٹیم ناکام رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کوچ کو لانے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ پاکستان نے 2028ء میں آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی کپ کی میزبانی کرنی ہے، اور کرکٹ بورڈ نئے ہیڈ کوچ کو اس بڑے ایونٹ کے لیے ایک مضبوط ٹیم تیار کرنے کا بھرپور وقت دینے کا خواہشمند ہے۔

پی سی بی ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچز کو بار بار تبدیل کرتا رہا ہے جب کہ بہترین کارکردگی دو غیر ملکی کوچز ڈیوڈ ہیمپ اور خاص طور پر مارک کولز کے دور میں سامنے آئی جنہوں نے پہلے 2017ء سے 2019ء کے درمیان اور پھر 2023ء میں کچھ عرصے کے لیے خدمات انجام دیں۔2020ء کے بعد سے ویمن ٹیم کے کم از کم چھ مختلف ہیڈ کوچز رہ چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US