ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا تجربہ کار کھلاڑیوں پر بھروسہ: فخر، شاداب اور نسیم شاہ کی ٹیم میں واپسی

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف ہوم ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز اور انگلینڈ کے ساتھ سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور سلیکٹرز نے نئے کھلاڑیوں کی جگہ فخر زمان، نسیم شاہ، شاداب خان، بابر اعظم، فہیم اشرف اور حارث رؤف جیسے تمام تجربہ کار کھلاڑیوں کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

ٹی 20 ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان سنبھالیں گے جبکہ سلمان علی آغا اپنی کپتانی کے ساتھ اسکواڈ میں جگہ بھی کھو بیٹھے ہیں۔ ون ڈے ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کے پاس ہی رہے گی۔ سلیکٹرز نے حال ہی میں ایجبسٹن ٹیسٹ میں شاندار ڈیبیو کرنے والے نوجوان رضا اللہ کو ون ڈے اور ٹی 20 دونوں اسکواڈز کا حصہ بنایا ہے، جبکہ عمران رندھاوا کو بھی ٹی 20 ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ایشین گیمز کے اسکواڈ میں شامل نوجوان فاسٹ باؤلرز عاکف جاوید، علی رضا اور احمد دانیال سمیت سعد مسعود، حیدر علی اور عثمان خان کو باہر کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح آسٹریلیا کے خلاف پچھلی ون ڈے سیریز کے مقابلے میں عبداللہ صمد، معاذ صداقت، احمد دانیال، روہیل نذیر اور شامل حسین کو بھی ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹی 20 اسکواڈ:

صاحبزادہ فرحان (کپتان)، عبداللہ صمد، ابرار احمد، فخر زمان، حسن نواز، خواجہ نافع، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، محمد عمران رندھاوا، نسیم شاہ، رضا اللہ، صائم ایوب، شاداب خان، سفیان مقیم۔

پاکستان ون ڈے اسکواڈ:

شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، بابر اعظم، فہیم اشرف، سلمان علی آغا، محمد غازی غوری، سعد بیگ، صاحبزادہ فرحان، ابرار احمد، فخر زمان، حسن نواز، نسیم شاہ، رضا اللہ، صائم ایوب، شاداب خان، سفیان مقیم۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US