پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اس اقدام کو جمہوری حکومت کا خاتمہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی اور قانونی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ عدالت صوبے میں جمہوری حکومت کی بحالی کا حکم دے گی اور ساتھ ہی اس درخواست پر جلد سماعت کی استدعا بھی کی ہے۔