آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومتی پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 9 اکتوبر 2026 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کر دیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 398 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 72 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کی تبدیلی، پیٹرولیم مصنوعات کے فریٹ ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔