بلوچستان: واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی

image

بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے پلانتک میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ ہلاک افراد کے قبضے سے آر پی جی 7، 5 گولے، 5 جدید ہتھیار، میگزینز، 3 موبائل فونز اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں لوٹ مار، خوف و ہراس پھیلانے اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US