گندم اور آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، روٹی بھی مہنگی ہوگئی

image

گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث روٹی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگی، فیصل آباد میں آٹے کی فی کلو قیمت مزید 10 روپے بڑھ کر 170 روپے ہوگئی، جبکہ کوئٹہ میں آٹے کی 50 کلوگرام بوری 8 ہزار روپے تک پہنچنے کے بعد تندور مالکان نے روٹی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

فیصل آباد میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ آٹا مزید 10 روپے فی کلو مہنگا ہونے کے بعد 170 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا ہے، جس سے عام شہریوں کے گھریلو اخراجات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

شہریوں نے آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

دوسری جانب کوئٹہ میں بھی آٹے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آٹے کی 50 کلوگرام بوری کی قیمت 8 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے، جس کے بعد تندور مالکان نے روٹی کی قیمت بڑھا کر 60 روپے کردی ہے۔

آٹے اور روٹی کی قیمتوں میں اضافے سے شہریوں کے لیے روزمرہ ضروریات پوری کرنا مزید مشکل ہوگیا ہے، جبکہ مہنگائی کے ستائے عوام نے حکومت سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں استحکام لانے کا مطالبہ کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US