ایل این جی کارگو موصول،سردیوں میں گیس کی طلب 2 گنا سے بھی زیادہ ہونے کا امکان

image

پاکستان کو اکتوبر میں قطر سے ایل این جی کا پہلا کارگو موصول ہوگیا، تاہم موسم سرما میں گیس کی بڑھتی طلب کے باعث فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

گیس بردار جہاز العریش منگل کو صبح 11 بج کر 5 منٹ پر اینگرو کے ایل این جی ٹرمینل پر لنگر انداز ہوا، جس کے بعد دوپہر 12 بجے ایل این جی کو دوبارہ قدرتی گیس میں تبدیل کرنے کا عمل شروع کردیا گیا۔

موسم سرما 27-2026 میں ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایل این جی کے 24 کارگوز درکار ہوں گے۔ سردیوں میں سوئی ناردرن کی گیس طلب 550 سے بڑھ کر 1,550 ملین مکعب فٹ یومیہ جبکہ سوئی سدرن کی طلب 300 سے بڑھ کر 500 ملین مکعب فٹ یومیہ ہونے کا امکان ہے۔

گیس کی بڑھتی طلب اور محدود فراہمی کے باعث خدشہ ہے کہ سردیوں میں برآمدی و غیر برآمدی صنعتوں، سی این جی اور سیمنٹ کے شعبوں کو گیس کی فراہمی متاثر ہوسکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US