رحمان بابا ایکسپریس حادثے کی ابتدائی رپورٹ جاری، مکینیکل خرابی حادثے کی وجہ نکلی

image

پاکستان ریلوے نے ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق حادثہ مکینیکل خرابی کے باعث پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹرین کی لگیج کوچ کا سائیڈ ہینگر ٹوٹ کر ٹرن آؤٹ کراسنگ میں پھنس گیا تھا۔ جائے حادثہ سے ٹوٹا ہوا ہینگر بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شیر شاہ پل کے قریب کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کی تمام 15 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں۔ حادثے میں ایک بچی سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 40 زخمی ہوگئے تھے۔

ایک مسافر کے مطابق حادثہ صبح سوا 5 بجے پیش آیا جبکہ روہڑی کے قریب ٹرین کی نویں بوگی کے نٹ بولٹ بھی درست کیے گئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US