فیفا کا تاریخی فنڈنگ منصوبہ، 211 ممالک کے لیے مالی معاونت بڑھانے کی تیاری

image

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے دنیا بھر میں فٹبال کی ترقی کے لیے 6 ارب 35 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ پیش کردیا، جس کے تحت پاکستان سمیت 211 رکن ممالک کو اضافی فنڈز ملنے کا امکان ہے۔

فیفا کے مجوزہ منصوبے کے مطابق 2027 سے 2030 کے دوران فٹبال کی ترقی کے لیے فنڈنگ دگنی سے زیادہ کی جائے گی اور ہر رکن ملک کو ڈھائی کروڑ ڈالر تک فراہم کرنے کی تجویز ہے۔ فنڈز کی تقسیم میں خواتین اور نوجوانوں کے فٹبال اور کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی۔ منصوبے کی حتمی منظوری مارچ 2027 میں فیفا کانگریس دے گی۔

دوسری جانب فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے متنازع فیفا فارورڈ انٹرپرائز منصوبے کی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی اور اعلان کیا کہ یہ منصوبہ مستقل طور پر واپس لے لیا گیا ہے۔ فیفا کونسل نے تنظیمی اصلاحات اور کھلاڑیوں کے خلاف تادیبی کارروائیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US