پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

image

پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی، مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

نائیجیریا میں جاری 13ویں پولو ورلڈ کپ زون ای کوالیفائرز میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 4 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے دی۔

قومی ٹیم نے پہلے میچ میں ایران کو بھی 6-10 سے ہرایا تھا۔ مسلسل دو فتوحات کے بعد پاکستان کے ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

پاکستان اپنا آخری میچ اتوار کو میزبان نائیجیریا کے خلاف کھیلے گا، جس میں کامیابی ورلڈ کپ تک رسائی یقینی بنا دے گی۔ ایونٹ کا فائنل مرحلہ یوراگوئے میں شیڈول ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US