بال ٹیمپرنگ اسکینڈل، پیٹ کمنز نے عثمان خواجہ کے دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا

image

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے 2018 کے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سے متعلق عثمان خواجہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا۔

پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ پوری آسٹریلوی ٹیم کو سینڈ پیپر کے استعمال کا علم ہونے کا دعویٰ 100 فیصد غلط ہے نہ کوئی ماسٹر پلان بنایا گیا اور نہ ہی اس حوالے سے ٹیم کی کوئی میٹنگ ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عثمان خواجہ کے الزامات سے انہیں شدید حیرت ہوئی ہے اور ان کی کتاب میں لگائے گئے بعض الزامات ساکھ کو متاثر کرسکتے ہیں، تاہم وہ قانونی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتے۔

دوسری جانب سابق آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر نے عثمان خواجہ کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کتاب میں لکھی گئی باتیں سچ ہیں۔ وارنر نے پیٹ کمنز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کپتان نے عثمان خواجہ کو مشکل میں تنہا چھوڑ دیا ہے۔ وارنر کا کہنا تھا کہ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کی قیمت تین کھلاڑیوں نے ادا کی اور انہوں نے آٹھ سال تک اس معاملے پر بات نہیں کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US