انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 338 رنز کا بڑا ہدف دے دیا، قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ عثمان خان نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 107 رنز بنائے، جبکہ عبدالقادر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 54 گیندوں پر 80 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان فرحان یوسف نے بھی 60 رنز کا حصہ ڈالا۔
بھارت کی جانب سے کاویہ پریش پٹیل نے 4 جبکہ چگوروپتی وینکٹا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور گروپ مرحلے میں بھی بھارت کو شکست دے چکی ہے۔