ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ میں پاکستان نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا، ناصر عباس نے چاندی کا تمغہ جیت لیا۔
اردن میں جاری ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کے انفرادی راؤنڈ میں پاکستانی نیزہ باز ناصر عباس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کرلیا۔
ناصر عباس نے ورلڈ کپ کے دوسرے روز سوارڈ اور پیگ مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔ایونٹ کا آج آخری روز ہے، جس میں مجموعی ٹیم پوزیشنز کا فیصلہ ہوگا۔