انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: جیت کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کا نامناسب رویہ، اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں

image

انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کے خلاف ایک وکٹ سے سنسنی خیز کامیابی کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے جارحانہ جشن، گالی گلوچ اور نامناسب اشاروں پر کرکٹ حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

میچ کے اختتام پر بھارتی انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں نے فتح کا جشن مناتے ہوئے آپے سے باہر ہو کر نامناسب رویہ اختیار کیا اور بالخصوص بھارت کے خلاف لیگ میچ میں سنچری اسکور کرنے والے پاکستانی وکٹ کیپر حمزہ ظہور کے سامنے آ کر نازیبا اشارے کیے۔

اس دوران بھارتی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف کو میدان میں آ کر اپنے کھلاڑیوں کو روکنے اور صورتحال کو قابو میں لانے کی کوشش کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

اس واقعے کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد خود بھارتی میڈیا نے بھی اپنے کھلاڑیوں کے طرزِ عمل کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے اسے رپورٹ کیا ہے اور نامناسب اشاروں پر سوالات اٹھائے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے بھی بھارتی کرکٹرز کے رویے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے اسپورٹس مین اسپرٹ اور کھیل کے اخلاقی تقاضوں کے منافی قرار دیا ہے اور سوال اٹھایا ہے کہ فتح کی خوشی میں کھیل کے احترام اور اخلاقیات کو کیوں نظرانداز کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US