انگلینڈ کی ون ڈے کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ انگلش ٹیم کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔
پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔ سیریز کا افتتاحی میچ 18 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں ہوگا، جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 20 اکتوبر کو آمنے سامنے آئیں گی۔
ٹرائی سیریز کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنل 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔