اسکواش چیمپئن شپ: ماہ نور علی نے بھارتی حریف کو ہرا کر سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا

image

ملائیشیا میں جاری جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2026 میں پاکستان کی ابھرتی ہوئی اسٹار کھلاڑی ماہ نور علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

دنیا کی پہلی ڈائمنڈ کیٹیگری چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں انہوں نے بھارت کی پانچویں سیڈڈ پلیئر دیویاشی جین کو یکطرفہ مقابلے کے بعد سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

میچ کے دوران پاکستانی اسٹار مکمل طور پر حاوی رہیں اور حریف بھارتی کھلاڑی کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔

ماہ نور علی نے یہ مقابلہ 0-3 سے اپنے نام کیا، جبکہ میچ کا اسکور 7-11، 6-11 اور 6-11 رہا۔

اس شاندار فتح کے بعد ماہ نور علی اب فائنل تک رسائی کے لیے سیمی فائنل مرحلے میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US