پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائیلز کے ہیڈ کوچ مقرر ہوگئے۔
مصباح الحق نے ٹیم کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس نئی ذمہ داری کے لیے پُرجوش ہیں۔ ان کے مطابق نیپال میں کرکٹ کے حوالے سے زبردست جوش پایا جاتا ہے اور وہ اس ماحول کا حصہ بننے کے منتظر ہیں۔
نیپال پریمیئر لیگ 26 اکتوبر سے 21 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ مصباح الحق اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں اور حال ہی میں قومی سلیکشن کمیٹی سے الگ ہوئے ہیں۔