کینیڈین ہاکی ٹیم فروری 2027 میں پاکستان آئے گی، پی ایچ ایف نے تصدیق کردی

image

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے کینیڈا کی قومی ہاکی ٹیم کے دورۂ پاکستان کی باضابطہ تصدیق کردی ہے، جس کے مطابق کینیڈین ٹیم فروری 2027 میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے کہا ہے کہ کینیڈین ہاکی ٹیم کا دورۂ پاکستان میں بین الاقوامی ہاکی کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کے استقبال اور دورے کے لیے مثالی انتظامات کیے جائیں گے۔

محی الدین وانی نے کینیڈین ٹیم کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان کھیلوں کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بین الاقوامی ہاکی مقابلوں کے انعقاد کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US